اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماں کا اجلاس (آج) پیر کی سہ پہر تین بجے طلب کرلیا۔مسلم لیگ ن سے اعظم نذیر تارڑ، ڈاکٹر طارق فضل چودھری اجلاس میں شریک ہوں گے، سنی اتحاد کونسل سے عامر ڈوگر، پیپلزپارٹی کی نمائندگی اعجاز جاکھرانی کریں گے، ایم کیو ایم سے امین الحق، آئی پی پی سے گل اصغر خان اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں بجٹ سیشن اور صدر مملکت کے خطاب پر بحث پر مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں پہلے پارلیمانی سال کا کیلنڈر بھی زیر غور آئے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس طلب کر لیا



