وزیر خوراک پنجاب سے متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، معاملات طے پا گئے

لاہور (نیشنل ٹائمز) وزیر خوراک بلال یاسین نے کامیاب مذاکرات کے بعد نان روٹی ایسوسی ایشن کو حکومتی نوٹیفیکیشن کے مطابق روٹی اور نان کی فروخت پر رضامند کر لیا ہے۔ وزیر خوراک بلال یاسین سے صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری خوراک معظم اقبال سپرا، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب شعیب خان جدون اور متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ وزیر خوراک سے کامیاب مذاکرات کے بعد نان روٹی ایسوسی ایشن نے 15 روپے کی روٹی فروخت کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے مشن میں کامیابی ہوئی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ نان روٹی ایسوسی ایشن پنجاب بھر کے تندوروں پر حکومتی نوٹیفیکیشن کے مطابق نان اور روٹی کی فروخت یقینی بنائیں۔ اس سے قبل ملکی تاریخ میں کبھی آٹے کی قیمت میں اتنی نمایاں کمی نہیں ہوئی۔ گزشتہ ایک ماہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1000 سے 1200 روپے جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 500 سے 600 روپے سستا ہوا۔ عوام کو سستی اور معیاری روٹی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر