کوشش کریں گے جون کے پہلے ہفتے میں نئی جماعت کے نام کا اعلان کردیں، مفتاح اسماعیل

لاہور(نیشنل ٹائمز )سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے کہ جون کے پہلے ہفتے میں نئی جماعت کا اعلان کردیں، اگلے ہفتے جماعت کا نام بھی فائنل ہوجائے گا، آئندہ الیکشن کو کچھ عرصہ رہ گیا ہے تو ہم سمجھتے ہیں نئی جماعت کو لانا چاہیئے، چاہتے ہیں سیاسی انتشار کم ہو اور مسائل کے حل کیلئے نئی جماعت کام کرے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے سیاسی جماعت بنانے کا ارادہ نہیں تھا، لیکن نہیں بنائی کیونکہ نئی جماعت کو عوام میں متعارف کروانے میں وقت لگتا ہے، پھر یہ بھی تھا کہ الیکشن یکطرفہ ہوں گے، الیکشن ہوچکے ہیں، آئندہ الیکشن کو کچھ عرصہ رہ گیا ہے تو ہم سمجھتے ہیں نئی جماعت کو لانا چاہیئے، نئی حکومت بن چکی ہے اب نئی پارٹی لانا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں سیاسی انتشار کم ہو اور مسائل کے حل کیلئے نئی جماعت کام کرے، پاکستان کے اصل مسائل اور معیشت کی طرف توجہ نہیں دی جارہی،اقتدار کیلئے سیاست کی جاتی ہے لیکن ہم عوام کے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہماری ایک اسلام آباد میں میٹنگ ہوئی تھی، جس میں سینئر سیاسی لیڈرشپ سکندر بوسن، سردار مہتاب عباسی،جاوید عباسی، ظہیر قادری،ودیگر نے بھی شرکت کی تھی ۔ اب اگلی میٹنگ باقی صوبوں میں بھی کریں گے۔پارٹی کے آئین پر بھی بات چیت ہورہی ہے، کوشش کریں گے کہ جون کے پہلے ہفتے میں نئی جماعت کا اعلان کردیں، جماعت کا نام بھی اسی ہفتے فائنل ہوجائے گا، الیکشن کمیشن کو بھی دیکھیں گے کہ وہ کس نام کی اجازت دیتا ہے۔مفتاح نے کہا کہ اس وقت دو کروڑ 60لاکھ بچے سکولوں میں نہیں ہیں، کیا ان کے والدین بچوں کی تعلیم نہ ہونے سے مطمئن ہیں؟پاکستان میں 9کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے رہتے ہیں کیا وہ معاشی پالیسی سے مطمئن ہیں؟کیا میٹرک انٹربی اے کرنے والے بچے جو صبح سے شام تک کام کرتے ہیں، بجلی گیس کا بل نہیں دے سکتے کیا وہ اپنے حالات سے مطمئن ہیں؟۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر