جیکب آباد، تیز رفتار کوسٹر کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق اور 40 زخمی

جیکب آباد (نیشنل ٹائمز ) جیکب آباد میں کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔ جیکب آباد کے تھانہ آباد کی حدود میں تیز رفتار کوسٹر ٹائر راڈ ٹوٹنے سے حادثے کا شکار ہوئی، کوسٹر پر سوار افراد بلوچستان کے علاقے پیر تیار غازی سے واپس گاں جا رہے تھے جہاں گوٹھ ڈیول ماچھی کے قریب تیز رفتار کوسٹر کے ٹائر کا راڈ ٹوٹ گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں سچل ماچھی جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 40 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں اللہ داد ماچھی، عبدالمالک، نذیراں خاتون، عزیزاں خاتون، شاھل، فیروزہ خاتون جب کہ کمسن مزمل، نوید احمد سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر