پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، اسد قیصر

پشاور(نیشنل ٹائمز ) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے پی ٹی آئی کے مذاکرات کی خبروں کی تردید کردی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور پی ٹی آئی کی بیک ڈور چینلز میں بھی کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو بہانہ بنا کر ہمیں نشانہ بنایا گیا، ملک تب آگے بڑھے گا جب قانون کی عمل داری ہوگی، ایک پارٹی کو فائدہ دیکر جعلی حکومت بنائی گئی، ہم اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کو فنڈز اور مرضی کا چیف سیکرٹری نہ دینا افسوس ناک ہے اور صوبے کو مرضی کا چیف سیکرٹری نہ دینا فیڈریشن کے خلاف ہے، حکمران اپنی ذات اور انا سے باہر نکلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت پارٹی کا اہم ورکر ہے اور ان کی پارٹی کیلئیخدمات ہیں، شیر افضل کو سیاسی کمیٹی سے ہٹانے سے متعلق معلومات نہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری، مشاورت قائم رکھنے پر اتفاق
کیف کو روس پر حملوں کے نتائج کا سامنا جاری رہے گا: کریملن
آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کا آغاز
ایران کے خلاف فیصلہ کن اقتصادی کارروائی آج شروع کی جائے گی: امریکی وزیرِ خزانہ
محمود اچکزئی دہشت گردوں کا نام نہ لے کر غلط بیانی کر رہے ہیں: وزیر داخلہ بلوچستان
فیلڈ مارشل عاصم منیر پیر کے روز تہران کا دورہ کریں گے، ایرانی وزارت خارجہ
ہتھیاروں کی فراہمی سے برطانیہ، فرانس بھی اسرائیلی جرائم میں شریک ہو رہے ہیں: ایران
برطانوی وزیرِاعظم آج یوکرین پہنچیں گے، روس نے لندن سے سفیر واپس بلا لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر