سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس میں مزید 9 گواہان کے بیانات قلمبند

لاہور (نیشنل ٹائمز ) انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹان استغاثہ کیس میں مزید 9 گواہان کے بیانات قلمبند کر لئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے سانحہ ماڈل ٹاون استغاثہ کیس کی سماعت کی، ملزمان کے وکیل برہان معظم ملک عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت ذوالفقار بٹ انسپکٹر، اشرف سب انسپکٹر، اخلاق احمد کانسٹیبل، عقیل سب انسپکٹر، بابر سہیل سمیت 9 گواہان کے بیان قلمبند کئے گئے، وکیل برہان معظم نے کہا کہ پولیس کی جانب سے درج مقدمہ میں 94 گواہوں کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔ بعدازاں عدالت نے مزید سماعت 17 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے پولیس افسران اور دیگر کے خلاف استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت ایک بار پھر دہشت گردی کا سہارا لے رہا ہے، ہر پاکستانی کے خون کا بدلہ لیں گے: فیلڈ مارشل
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں استحکام ممکن نہیں: صدر، وزیراعظم
بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم ایس فور ہنڈرڈ کی تباہی، معرکہ حق کا نمایاں واقعہ
معرکہ حق کی کامیابی کو ایک سال مکمل، ملک بھر میں جشن کا سماں، شاندار آتش بازی
معرکہ حق میں فتح، تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے مؤقف کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی
ایران کا جواب آج متوقع ، بات نہ بنی تو پراجیکٹ فریڈم پلس کی طرف جائیں گے: ٹرمپ
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
حکومت نے لیوی کی شرح بڑھا کر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر