امریکی حسینہ مس یو ایس اے کے ٹائٹل سے دستبردار

نیویارک (نیشنل ٹائمز) مس یو ایس اے 2023 کا ٹائٹل جیتنے والی نویلیا ووئگٹ اچانک اپنے ٹائٹل سے دستبردار ہوگئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 24 سالہ نویلیا ووئگٹ کو گزشتہ برس مس یو ایس اے قرار دیا گیا تھا۔امریکی ماڈل نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا کہ مجھے احساس ہے کہ یہ فیصلہ بہت سے لوگوں کے لیے حیرانی کا باعث بن سکتا ہے، اپنی جسمانی اور ذہنی تندرستی سے کبھی سمجھوتہ نہ کریں، ہماری صحت ہماری دولت ہے۔نویلیا ووئگٹ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ مس یو ایس اے کے طور پر میرا سفر معنی خیز رہا، افسوس کے ساتھ میں نے مس یو ایس اے 2023کے ٹائٹل سے مستعفی ہونے کا انتہائی سخت فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ یہ میرے لیے ایک نئے سفر کا آغاز ہے، میں امید کرتی ہوں کہ دوسروں کو ثابت قدم رہنے اور ذہنی صحت کو ترجیح دینے کی ترغیب کرتی رہوں گی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر