اروشی روٹیلا کرکٹر ریشبھ پنٹ سے شادی کی خواہشمند

ممبئی (نیشنل ٹائمز) بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا سے ایک بار پھر ان کی شادی کے سوال سے متعلق ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں اس بار نسیم شاہ سے شادی کے ساتھ بھارتی کرکٹر ریشبھ پنٹ سے شادی کا آپشن بھی رکھا گیا۔اروشی روٹیلا کا گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے ، جس میں انہیں مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔پروگرام کے دوران ایک سگمینٹ میں اروشی روٹیلا کی مختلف پوسٹس پر کئے گئے صارفین کے کمنٹس میں سے ایک کمنٹ منتخب کرکے اداکارہ کے خیالات جاننے کی کوشش کی گئی۔منتخب کردہ کمنٹ میں مداح نے اداکار اور کرکٹر ریشبھ پنٹ کی شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔صارف کی خواہش پر اروشی روٹیلا نے جواب دیتے ہوئے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ نو کمنٹ جبکہ اگلا سوال پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ کے حوالے سے کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے پاکستانی نوجوان کرکٹر کو بہترین بالر قرار دے کر خاموشی اختیار کرلی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر