پانچواں ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز ویمنزکی پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست، سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی

کراچی(نیشنل ٹائمز)ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان ویمنز نے مقررہ 20 اوور میں 8 وکٹ پر 134 رنز بنائے، سدرا امین نے 48 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ منیبہ علی 25 اور عائشہ ظفر نے 22 رنز بنائے۔اس کے علاوہ رامین شمیم 16 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں۔ویسٹ انڈیز کی افے فلیچر 3 اور قیانا جوزف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کا 135 رنز کا ہدف ویسٹ انڈیز ویمنز نے با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ کپتان ہیلی میتھیوز نے 78 رنز کی اننگز کھیلی، راشادا ولیمز نے 16 رنز بنائے جبکہ شیمین کیمبل نے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،پاکستان کی نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔سیریز کا آخری میچ جیتنے کے سارتھ ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر