آزاد جموں و کشمیر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے آن لائن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

مظفر آباد(نیشنل ٹائمز)آزاد جموں و کشمیر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے آن لائن سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ ،موٹر رجسٹریشن کا پرانا سسٹم ختم کرکے گاڑیوں کی رجسٹریشن جلد آن لائن کر دی جائے گی ، ٹوکن ٹیکس،رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے آن لائن سسٹم کے لئے وزیر اعظم کی ہدایت پر آزادکشمیرحکومت نے ٹینڈر جاری کردیا، آزادکشمیر میں محکمہ ان لینڈ ریونیو/ایکسائز کے پرانے طریقہ کار (مینویل)نظام کے تحت گاڑیوں کی رجسٹریشن ،ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی اور ٹرانسفر پرانے نظام کے تحت ہورہی تھی جس میں شہریوں کو جہاں بے پناہ مسائل کا سامنا تھا وہیں آزادکشمیر میں گاڑیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ نہ تھا ۔ محکمہ ان لینڈ ریونیو /ایکسائزکے ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں ایک لاکھ ننانوے ہزار گاڑیاں ، اور موٹر سائکلز رجسٹرڈ ہیں جس میں 50ہزار گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں جن کے ٹوکن ٹیکس ،منتقلی اور نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن اب آن لائن طریقہ کار سے ممکن ہوسکے گی جس سے شہری گھر بیٹھے استعفادہ حاصل کرسکیں گے ۔ٹینڈر پراسس مکمل ہونے کے بعد پہلے مرحلے میں آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں گاڑیوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کے ساتھ ساتھ عملہ کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر