وفاقی وزیر صنعت کی یوریا کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر صنعت کی یوریا کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کی ہدایت ، قیمتوں میں اضافے کے لیے کھاد کمپنیوں کے جواز کو مسترد کر دیا،کھاد کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے منگل کو یہاں کھاد بنانے والی کمپنیوں کو یوریا کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے یہ بات فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، اینگرو فرٹیلائزر پرائیویٹ لمیٹڈ، اور فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی سمیت کھاد کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں قیمتوں میں اچانک اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری صنعت و پیداوار وسیم اجمل چوہدری نے بھی شرکت کی۔ وزیر نے پیداواری لاگت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کے لیے کھاد کمپنیوں کے جواز کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کی اولین ترجیح کسانوں کے مفادات کا تحفظ اور آئندہ خریف سیزن کے دوران یوریا کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ کھاد کمپنیوں نے کسانوں کو ریلیف دینے کا فیصلہ واپس لینے کے لیے 3 دن کا وقت مانگ لیا۔ حکومت نے 2لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضرورت پڑنے پر 5لاکھمیٹرک ٹن یوریا بھی درآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ یوریا کھاد کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کو روکیں، انہوں نے مزید کہا کہ کھاد کمپنیاں یوریا کھاد کی تقسیم کا منصوبہ ہر ماہ پیشگی شیئر کرتی ہیں۔ وزیر نے فرٹیلائزر کمپنیوں سے پوچھا کہ مستقبل میں یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کرنے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کیا جائے، انہوں نے زور دے کر کہا کہ پیداواری لاگت میں اضافہ کیے بغیر یوریا کھاد کی قیمت میں اضافہ قابل قبول نہیں۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر