پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کی معاونت سے پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط کردئیے گئے۔خصوصی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی (ایس ٹی زیڈ اے)اورخیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (کے پی آئی ٹی بی)نے پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کے لیے 8بلین روپے کی مالیت کے زون ڈویلپمنٹ معاہدے پر دستخط کیے۔اس سے قبل نیسپاک اورنیشنل لاجسٹک سیل کی زیر نگرانی پاکستان ڈیجیٹل سٹی میں 1642ملین روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے جو خیبرپختونخوا کے دوررس آئی ٹی ویژن کی عکاسی کرتی ہے ،پاکستان ڈیجیٹل سٹی منصوبیکا تقریبا 30فیصدکام مکمل ہوچکا ہے،جوخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی)کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،ہری پور میں جاری یہ منصوبہ 11ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جا رہا ہے جو 2026 میں مکمل طور پر فعال ہو جائیگا۔ یہ منصوبہ خیبرپختونخوا میں اپنی نوعیت کا پہلا خصوصی ٹیکنالوجی زون ہوگاجس کے تحت 4ہزارتک آئی ٹی سٹارٹ اپس قائم ہوسکیں گے اور آئی ٹی برآمدات میں 50ملین ڈالر تک اضافہ ہوگا۔پاکستان ڈیجیٹل سٹی ملک کا اولین ٹیکس فری زون ہوگا جس میں کام کرنے والی تمام کمپنیاں آئندہ دس سال تک ٹیکس سے مستثنی ہونگی۔صوبہ خیبرپختونخوا کی 50فیصد آبادی 30سال سے کم عمرکی ہے جس میں سالانہ 6ہزار آئی ٹی گریجویٹ کا اضافہ ہو رہا ہے اس منصوبے سے نہ صرف آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ آئی ٹی گریجویٹس کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر