حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) حکومت نے چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع وزارت خوراک کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے برآمد کی اجازت ملنے کی صورت میں قیمت نہ بڑھنے کی یقین دہانی کرائی تھی، حکومت نے متعلقہ ایسوسی ایشن سے تحریری یقین دہانی مانگی تھی، شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے چینی مہنگی کرنے کے عندیہ کے بعد چینی برآمد کی سمری کو فی الحال روک دیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا ہے کہ متعلقہ اداروں نے پیشگی حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ برآمد کی اجازت سے متعلق سمری کی خبروں پر بازار میں چینی کی قیمت بڑھنا شروع ہو جاتی ہے، اس لیے اگر چینی برآمد کرنے کی سمری منظور ہوئی تو چینی کی قیمت 25 روپے تک بڑھ سکتی ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں ملکی ضرورت سے زائد چینی برآمد کرنے کی درخواست پر غور لیا گیا، اس اجلاس کے دوران شوگر ملز ایسوسی ایشن کے دیئے گئے اعداد و شمار کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے دونوں تجاویز میں فرق کا دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ چینی کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے۔

بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور صوبائی حکومتوں کو چینی کی سمگلنگ روکنے کی ہدایت کی، انہوں نے چینی کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کی بھی ہدایت کی، وزیراعظم نے کہا کہ چینی کی طلب اور رسد کا جائزہ لے کر ایک ہفتے میں دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر