سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، انڈیکس نے دوبارہ 71 ہزار کی سطح عبور کرلی

کراچی (نیشنل ٹائمز) سٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس 71 ہزار کی سطح عبور کر گیا، دوسری طرف ڈالر کی قیمت بھی کم ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 491 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 71 ہزار 401 کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 70 ہزار 910 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر 6 پیسے کم ہو کر 278 روپے 25 پیسے ہو گئی، گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 31 پیسے پر بند ہوا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ان دنوں تیزی کی ایک بڑی وجہ پاکستان میں سعودی عرب کی جانب سے ممکنہ انویسٹمنٹ ہے، اس ممکنہ سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کا سعودی وفد گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا، معاشی ماہرین سمجھتے ہیں سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد کے دورہ پاکستان کے بھی مارکیٹ پر مثبت اثرات پڑے جب کہ 2023ء میں بھی سٹاک مارکیٹ نے کئی نئے ریکارڈز قائم کیے اور مجموعی سرمایہ بھی بڑھ گیا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ 2023ء میں دنیا کی تیسری بہترین مارکیٹ قرار پائی۔
ٹاپ لائن سکیورٹیز کا کہنا ہے کہ 2023ء میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں نے 53 فیصد منافع کمایا جب کہ روشن ڈیجیٹل ڈالرسرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو 33 فیصد منافع ہوا، رواں برس ڈالر میں سرمایہ کاری سے رواں سال 21 فیصد اور سونے میں سرمایہ کاری کرنے والوں نے 18 فیصد نفع کمایا، حکومت کے 3 ماہ کے ٹی بلز میں سال بھر سرمایہ کاری کرنے والوں کو 23 فیصد کمائی ہوئی، بینکوں میں جمع کرائے ڈیپازٹس نے سال میں اوسطاً 17 فیصد نفع دیا، شہریوں نے قومی بچت کی سپیشل سیونگ اسکیمز نے 13 فیصد اور میوچل فنڈ انڈسٹری میں سرمایہ کاری سے 20 فیصد نفع کمایا، رئیل اسٹیٹ میں سال 2023ء میں سرمایہ کاری کم ہوئی اس شعبے میں کم ازکم منافعے کی شرح 6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر