پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے لئے کوشاں ہے، پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ منگل کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون پرائیویٹ لمیٹڈ محمد شہباز خان اور سی ای او وطین عدیل راشد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں ڈیجیٹلائزیشن اور ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں،پاکستان کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہت زیادہ مواقع ہیں۔انہوں نے کہا موجودہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی، نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں

یوتھ کی ترقی کے لیے پر عزم ہیں۔ شزہ فاطمہ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے شیخ نہیان بن مبارک النہیان کی پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دلچسپی کو سراہتے ہیں۔سی ای او تاون محمد شہباز خان نے کہا کہ وہ فائبر انفراسٹرکچر میں مزید سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر