نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کا یہ دورہ 14 سے 28 اپریل تک 14 روز پر مشتمل ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے تین ٹی 20 میچ 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ آخری دو میچ 25 اور 27 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم کے 2 اہم کھلاڑی فن ایلن اور ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ فن ایلن اور ایڈم ملنے کو ٹریننگ کے دوران انجری کا سامنا ہوا ہے، فن ایلن کمر اور ایڈم ملنے ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے پر پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے، وکٹ کیپر بیٹر ٹام بلنڈل اور آل راونڈر زیک فاولکس کو ان کی جگہ پاکستان آنے کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ، زیک فولکس پہلی مرتبہ اسکواڈ کا حصہ بن رہے ہیں جب کہ ٹام بلنڈل نے گزشتہ برس بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا، کیوی کوچ گیری اسٹینڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کا اان فٹ ہونا بدقسمتی کی بات ہے، دونوں کرکٹرز گزشتہ ورلڈ کپ سے ہمارے لیے ٹی 20 میں اچھے پرفارمرز رہے ہیں۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹونٹی ہوم سیریز کے لیے 11 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، قومی سکواڈ بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، اسامہ میر، عثمان خان اور زمان خان پر مشتمل ہوگی جب کہ نان پلیئنگ کھلاڑیوں میں حسیب اللہ، محمد علی، وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر