لاہور(نیشنل ٹائمز)قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈکیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے 17رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا،ممبرسلیکشن کمیٹی وہاب ریاض کا کہناتھا کہ ہم نے بہترین ٹیم تشکیل دی ہے،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ہوں گے،ٹیم میں ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان،افتخار احمد ،عماد وسیم، عباس آفریدی، محمد رضوان،محمد عامر ، اسامہ میر، زمان خان،شاداب خان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض نے کہاکہ ٹیم میں 2نئے کھلاڑیوں عثمان خان اور عرفان خان نیازی کی شمولیت ہوئی ہے جبکہ 5 ریزرو کھلاڑی بھی سیریز میں شامل ہیں،حسیب اللہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان اور سلمان آغا ریزور کھلاڑیوں میں شامل ہیں،وہاب ریاض نے کہاکہ عثمان 2سال سےپی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس دے رہےہیں،حارث رؤف اس سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔حارث رؤف انگلینڈ کیلئے سیریز میں دستیاب ہو سکتے ہیں۔وہاب ریاض نے کہاکہ ورلڈکپ ہمارا ہدف ہے، عماد وسیم اور محمد عامر میں میچ وننگ صلاحیتیں موجود ہیں،ٹی 20ورلڈکپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ سیریز بہت اہم ہے،ان کا کہناتھا کہ روٹیشن پالیسی طے کی گئی ہے،ورک لوڈ مینجمنٹ کا بھی خیال رکھا گیا ہے،سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا، مختلف کھلاڑیوں کو موقع دینے کا مقصد مضبوط ٹیم کی تیاری ہے۔سلیکشن کمیٹی نے کہاکہ سیریزمیں روٹیشن پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا، مختلف کھلاڑیوں کو موقع دینے کا مقصد مضبوط ٹیم کی تیاری ہے۔سلیکشن کمیٹی ممبر محمد یوسف نے کہاکہ عثمان اور عرفان اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیم میں جگہ بنائی ہے،یقین ہے یہ دونوں کھلاڑی کپتان اور سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5ٹی 20میچز 18سے 27اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا



