اسرائیلی جیل میں 38 سال سے قیدفلسطینی دانشور ولکھاری ولید دقہ انتقال کرگئے

مقبوضہ بیت المقدس (نیشنل ٹائمز)اسرائیلی جیل میں 38 سال سے قید فلسطینی دانشور و لکھاری ولید دقہ انتقال کر گئے۔ تل ابیب سے میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے فلسطینی دانشور ولید دقہ کی میت انکے خاندان کے سپرد کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ولید دقہ کا خاندان اسرائیلی شہر حیفا میں آباد ہے۔ اسرائیلی پولیس نے حیفا میں ولید دقہ کےلیے تعزیتی کیمپ پر بھی چھاپا مارا اور ولید دقہ کے انتقال کی تعزیت کرنے والے لوگوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ولید دقہ کو جیل میں میڈیکل سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئیں اور کینسر کی تشخیص کے باوجود ولید دقہ کو علاج کی سہولت سے محروم رکھا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطینی دانشور ولید دقہ کو 1986 میں اسرائیلی فوجی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اسرائیلی جیل میں بھی کئی کتابیں لکھیں۔ ولید دقہ نے بچوں کیلئے بھی کہانیاں لکھی۔



  تازہ ترین   
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم
وزیراعظم کی کسانوں کو منصفانہ معاوضے اور صارفین کو سستی گندم فراہمی کی ہدایت
اتحادی جماعتوں کی وزیراعظم سے ملاقات، خیبرپختونخوا بارے حکومتی فیصلوں کی حمایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر