نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت 4 روپے 92 پیسے مہنگی کردی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔ میڈیا کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک ماہ کیلئے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور یہ اضافہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔دوسری جانب میڈیا کے مطابق عالمی مارکیٹ قیمت گرنے کے باعث پاکستان میں بھی سولرپینلز کی قیمت تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ رواں سال کے آغاز سے ہی سولر پینلز کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے، جس کے باعث پاکستانی مارکیٹ میں سولر پینل 39 روپے فی واٹ پر فروخت ہونے لگا ہے۔

جبکہ 180 واٹ کا 15 ہزار روپے والا پینل اب صرف 7000 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ پاکستان میں کچھ عرصہ قبل سولرپینل کی قیمت 80 روپے فی واٹ تک پہنچ چکی تھی لیکن اب 2 لاکھ روپے میں 5 میگاواٹ کے پینلز خریدنا ممکن ہوچکا ہے۔ جس سے دو یا تین ایئرکنڈیشنر چلائے جاسکتے ہیں تااہم اس قیمت میں انورٹر اور دیگر اخراجات کے پیسے شامل نہیں ہیں۔ بتایا گیا ہےکہ مارکیٹ میں لونگی بائیفیشل 42 روپے فی واٹ، لونگی سنگل گلاس اے گریڈ 42 روپے واٹ، جے اے سنگل گلاس اے گریڈ 40 روپے فی واٹ اور جنکو پی ٹائپ سنگل گلاس اے گریڈ 39 روپے فی واٹ میں فروخت ہورہا ہے۔
مزید برآں وزارت برائے توانائی (پاور ڈوبفریژن) کی ہدایات پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) نے عیدالفطر کے موقع پر ملک بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک
ایران یورینیم افزودگی کا عمل ترک نہیں کرے گا، سربراہ ایرانی جوہری توانائی تنظیم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر