کراچی(نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار 700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،آج بھی سونے کی قیمت میں 600روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 2355 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 648 روپے کا ہوگیا۔
6 اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر ہارون رشید کا سونے کی قیمتوں میں اضافے پر کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لوکل مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 45 ہزار100 روپے ہوگئی تھی۔اسی طرح سونے کی 10 گرام قیمت 4 ہزار 200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 10 ہزار 134 روپے ہوگئی تھی۔قبل ازیںبھی ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا تھا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو سونے کی قیمت میں 3800 روپے کا اضافہ دیکھاگیاتھا جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 34 ہزار 800 روپے کا ہوگیا اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3258 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ ایک ہزار 303 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالر کے اضافے سے 2254 ڈالر فی اونس کی سطح پہنچ گئی تھی۔تاہم عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2042ڈالر پر مستحکم رہی تھی ۔



