دبئی (نیشنل ٹائمز) ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے عثمان خان پر معاہدے کی خلاف ورزی پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی۔ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عثمان خان پرای سی بی سے منظور شدہ لیگز کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں اکیڈمیوں اور کلبز کے ہونے والے ایونٹس میں شرکت پر بھی پابندی ہوگی۔
خیال رہے کہ عثمان خان نے حال ہی میں یو اے ای کی ٹیم کو چھوڑ کر پاکستان کی نمائندگی کا فیصلہ کیا تھا،عثمان خان کاکول میں جاری قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ کا حصہ بھی ہیں۔



