اسٹیٹ بینک نے دوسری سہ ماہی رپورٹ مالی سال2020-21جاری کر دی

کراچی(نیشنل ٹائمز ) اسٹیٹ بینک نے دوسری سہ ماہی رپورٹ مالی سال2020-21جاری کر دی۔ رپورٹ میں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی بحالی کی مضبوطی کو اجاگر کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ صنعتی سرگرمی کی رفتار خریف کی اہم فصلوں کی بلند پیداوار سے نمایاں ہے، پہلی ششماہی میں بڑے پیمانے کی اشیا سازی میں7.6فیصد نمو ہوئی، دوسری سہ ماہی میں یہ بڑھ کر 10.4فیصدتک پہنچ گئی، 2007 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد ایل ایس ایم میں ہونے والی بلند ترین نمو ہے۔ دوسری سہ ماہی رپورٹ مالی سال2020-21 کے مطابق صنعتی سرگرمی کی رفتار کو بڑھانے میں تعمیراتی صنعتوں نے اہم کردار اداکیا، صنعتی سرگرمی کی رفتار میں غذائی پروسیسنگ صنعتوں نے اہم کردار ادا کیا، تعمیرات کی صنعت کو ساز گار پالیسیوں سے فائدہ پہنچا، کپاس کی پیداواری صورت حال نے زرعی کارکردگی پر منفی اثر ڈالا۔ بینک نے کہا ہے کہ پہلی ششماہی میں قرضوں کے لیے فرموں کی طلب تقریبا دگنی ہوگئی، ان قرضوں کا ایک بڑا حصہ اسٹیٹ بینک کی رعایتی ری فنانس اسکیموں سے فراہم کیا گیا، پہلی ششماہی کے دوران بیرونی شعبے میں1.1 ارب ڈالرکی فاضل رقم آئی، زر مبادلہ ذخائر پہلی ششماہی کے دوران 1.3 ارب ڈالر بڑھ گئے۔ اسٹیٹ بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستانی روپے کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 5.1 فیصد بڑھ گئی، روشن ڈجیٹل اکاونٹس میں میں آنے والی رقم 1.0ارب ڈالر سے بڑھ چکی، ٹیکس وصولی گزشتہ سال سے زائد ہوئی اور غیر سودی اخراجات کم ہوئے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر