رواں مالی سال کے دس ماہ ملکی برآمدات 14 فیصد اضافے سے 20 ارب 90 کروڑ ڈالر رہی ،ٹیکسٹائل برآمدات 17 فیصد اضافے سے 12 ارب 69 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں 

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز)مالی سال 21-2020 کے دس ماہ میں ملکی برآمدات 14 فیصد اضافے سے 20 ارب 90 کروڑ ڈالر رہی جس میں صرف ٹیکسٹائل برآمدات 17 فیصد اضافے سے 12 ارب 69 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ دس ماہ کے دوران ترسیلات زر 29 فیصد اضافے سے 24 ارب 24 کروڑ ڈالر اور جاری کھاتے 77 کروڑ ڈالر سرپلس رہے اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر 26 فیصد اضافے سے 15 ارب 59 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ دس ماہ میں پٹرول کی کھپت 12 فیصد اضافے سے 67 لاکھ میٹرک ٹن رہی، ڈیزل کی کھپت 20 فیصد اضافے سے 61 لاکھ میٹرک ٹن، فرنس آئل کی کھپت 48 فیصد اضافے سے 24 لاکھ میٹرک ٹن رہی جبکہ دس ماہ میں بجلی کا استعمال 7 فیصد اضافے سے 102852 گیگا واٹ رہا۔ دس ماہ میں گاڑیوں کی فروخت 37 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 34 ہزار، کھاد کی فروخت 10 فیصد اضافے سے 50 لاکھ میٹرک ٹن، سیمنٹ کی کھپت 19 فیصد اضافے سے 4 کروڑ 82 لاکھ میٹرک ٹن ریکارڈ کی گئی۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر