لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیس کی سماعت،عدالت نے پنجاب حکومت کو ہر تعمیراتی منصوبہ کے دوران درخت کاٹنے سے روک دیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے پنجاب حکومت کو ہر تعمیراتی منصوبہ کے دوران درخت کاٹنے سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ درخت کاٹنے کی بجائے دوسری جگہ منتقل کیے جائیں ۔ چئیرمین ماحولیاتی کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ۔چیرمین ماحولیاتی کمیشن جسٹس ر علی اکبر قریشی کی جانب سے سید کمال حیدر ایڈووکیٹ نے 4 صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔کمیشن نے شیخوپورہ میں 11 بھٹوں کی نشاندہی کی جو پرانی ٹیکنالوجی پر چل رہے تھے۔کمیشن نے 9 بھٹوں کو سیل کردیا جبکہ مزید کاروائیاں جاری ہیں۔رپورٹ تھی کہ ایل ڈی اے کی 122 اسکیموں میں سے 73 اسکیمیں سیوریج ٹرنک چارجز ادا نہیں کیے۔جوڈیشل کمیشن کی ہدایات پر 5 صنعتی یونٹس کے نمونے لیے گیے ہیں۔رپورٹس میں دیکھا جائے گا کہ صنعتی یونٹس میں گندے پانی کو صاف کرنے والے یونٹس کی ضرورت ہے کہ نہیں۔ جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کرلی۔عدالت نے جی پی او کے سامنے سڑک کی ٹوٹ پھوٹ پر جواب طلب کرلیا ۔عدالت نے سڑک تعمیر کرنے اور پودے لگانے کا حکم دے دیا۔ سڑک پر سے کوڑا کرکٹ صاف کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔عدالت نے موٹروے پر دھوئیں کی وجہ سے گاڑیاں ٹکرانے کے واقعہ کی ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔عدالت نے بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی پالیسی کے. حوالے سے رپورٹ طلب کرلی ۔پالیسی پر عمل درآمد کس حد تک عمل ہوا؟عدالت کا استفسار ۔واٹر کمیشن کی جانب سے اینٹوں کے بھٹہ کے حوالے سے رپورٹ جمع کروائی گئی۔عدالت نے سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی سطح پر بڑھ رہی ہیں اس میں حکومت کا قصور نہیں: رانا ثنا
پنجاب کے تمام شہروں کے اندر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان
35 واں روز: پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایک اور جدید ترین ایف 35 طیارہ مار گرایا
پٹرول و ڈیزل پر سبسڈی ختم، حکومت نے پٹرولیم لیوی 55 روپے فی لٹر بڑھا دی
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر