ملک میں سرمایہ کاری کے خواہشمندسرکاری اداروں کے درمیان شٹل کاک بننے پر مجبور ہیں‘ موبائل فون مینو فیکچررز

لاہور (نیشنل ٹائمز)پاکستان موبائل فون مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے ڈپٹی وائس چیئرمین سردار خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کی آسانی کیلئے ون ونڈو منصوبے کے متعد بار اعلانات کئے جا چکے ہیں لیکن اس پر پیشرفت نہیں ہو سکی ، اپنے ملک میں سرمایہ کاری کے خواہشمندآج بھی سرکاری اداروں کے درمیان شٹل کاک بننے پر مجبور ہیں اور وزیراعظم خود تسلیم کر چکے ہیں کہ انہی حالات کی وجہ سے سرمایہ کار دوسرے ممالک میں سرمایہ کاری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ حالات میں بہتری آنے کے بعد بہت سے سرمایہ کار اپنے ملک کی انڈسٹری کو ترقی دینے کے لئے سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں لیکن ان کی رہنمائی کرنے کی بجائے سرخ فیتہ حائل ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ ہے کہ ایسے مسائل کے حل کیلئے با اختیار فوکل پرسنز تعینات کریں جو صرف وزیراعظم کو جوابدہ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ’’کی پیڈ ‘‘موبائل فون کی مینو فیکچرننگ کرنے والے سرمایہ کار پاکستان کے اربوں روپے کے درآمدی بل میں کمی لانے کیلئے اینڈرائیڈ موبائل فون کی ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں اس لئے حکومت ان کی سرپرستی کرے ، ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے کامیاب ممالک سے جوائنٹ ونچر کیلئے حکومتی سطح پر پیشرفت کی جائے جس کے جلد نتائج برآمد ہوں گے۔ سردار خان نے کہا کہ حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مینو فیکچررز کے لئے ٹیکسز میں مزید چھوٹ دینے کا اعلان کرے تاکہ ہمارے انڈسٹری مزید ترقی کر سکے ۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر