یوروپا کپ فٹبال لیگ کے گرینڈ فنالے میں اپ سیٹ ہوگیا

برسلز(نیشنل ٹائمز)یوروپا کپ فٹبال لیگ کے گرینڈ فنالے میں اپ سیٹ ہوگیا ، اسپینش کلب ویاریال نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو پینالٹی شوٹ آوٹ پر ہراکر یوروپا لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔میچ کا آغاز ہی اٹیکنگ فٹبال سے ہوا ، میچ کا پہلا گول 29ویں منٹ میں ویا ریال کے جیرارڈ مورینو نے کیا ،جس کے بعد مانچسٹر کی ٹیم ایکشن میں آئی اور کھیل کے پچپنویں منٹ میں ایڈنسن کاوانی نے گول کرکے میچ ایک ایک سے برابر کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی اور میچ پینالٹی شوٹ آوٹ پر چلا گیا ۔دھواں دار مقابلہ ہوا لیکن دس کے مقابلے میں گیارہ گول سے ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلی۔اسٹیڈیم اور اس کے باہر اسپینش کلب ویاریال کی جیت کا جشن بھرپور انداز میں منایا گیا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر