وسیم اکرم کو مداح کی محبت نے حیران کردیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کو تیمور نامی مداح کے محبت بھرے پیغام نے حیران کردیا۔تیمور نامی صارف نے وسیم اکرم کے کرکٹ کیرئیر کے بہترین بولنگ اسپلیز کی ترمیم کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بنائی اور وسیم اکرم کو ٹیگ کرتے ہوئے شیئر کی۔مداح نے لکھا کہ وسیم اکرم بھائی یہ صرف آپ کی محبت کیلئے ہے۔لیجنڈری کرکٹر نے بھی مداح کی محبت کو نظر انداز نہ کیا اور فورا تعریف میں ٹوئٹ کردی۔وسیم اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ تو بہترین ویڈیو ہے تیمور، شاندار کام کیا آپ نے۔واضح رہے کہ وسیم اکرم پی ایس ایل کے سیزن 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد سے قبل اپنا قرنطینہ کا وقت پورا کررہے ہیں۔گزشتہ روز وسیم اکرم نے آئیسولیشن میں بہترین وقت گزاری کیلئے مداحوں سے مشورہ مانگا تھا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر