کراچی(نیشنل ٹائمز) مشکلات اورمسائل کا شکارپی ایس ایل 6کا ایک بڑا خطرہ وقتی طورپرٹل گیا۔مشکلات اورمسائل کا شکارپی ایس ایل 6 کا ایک بڑا خطرہ وقتی طور پرٹل گیا۔ پی سی بی حکام نے فرنچائزمالکان کوآن لائن اجلاس میں اب تک کی تمام پیشرفت سے آگاہ کردیا۔فرنچائز مالکان کو بھارت اورجنوبی افریقا کی چارٹرڈ فلائٹس کو لینڈنگ کی اجازت سے متعلق غیرمتوقع تاخیرپربھی آگاہ کیا گیا، بورڈ کے مطابق درپیش تمام مشکلات پرقابو پانے کے لیے ہرممکن آپشن کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔کراچی اورلاہورسے خصوصی پروازوں کی جمعرات کو شام پانچ بجے اپنے مقررہ وقت پر روانگی ہو گئی۔دوسری جانب فی الحال لاہور اور کراچی کے ہوٹلز میں موجود 25 افراد کو تاحال ویزے نہیں ملے۔یہ تمام افراد فی الحال بائیو سیکیور ببل میں ہی رہیں گے ۔ویزوں کے اجراء پر ان تمام افراد کو علیحدہ چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے ابوظہبی پہنچایا جائے گا۔
مشکلات اورمسائل کا شکارپی ایس ایل 6کا ایک بڑا خطرہ وقتی طورپرٹل گیا



