چیئرمین سینیٹ کی دوڑ، صادق سنجرانی کے سیاسی رابطے تیز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )چیئرمین سینیٹ کی دوڑ‎ ‎‏ کے لیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے سیاسی رابطے تیز کر دیے۔حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے اتحادیوں اور حامیان سے ٹیلی فونک اور براہ راست رابطوں کا ‏سلسلہ دراز کر دی اہے۔ ‏صادق سنجرانی کی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر کبیر محمدشاہی سےملاقات جس میں ‏سینیٹرکامل علی آغا، مرزامحمدآفریدی، سجاد طوری سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔صادق سنجرانی نےنیشنل پارٹی سےحمایت مانگ لی جس پر نیشنل پارٹی نےپارٹی قیادت سے ‏مشاورت کیلئےوقت مانگ لیا۔ نیشنل پارٹی کےسینیٹ میں 2نشستیں ہیں۔صادق سنجرانی نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماخالدمقبول سےرابطہ کیا اور بطور امیدوار چیئرمین ‏سینیٹ حمایت مانگ لی۔ خالدمقبول صدیقی نےبطوراتحادی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کردیا جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی نے صادق سنجرانی کی بطورچیئرمین سینیٹ امیدوار کی حمایت کردی



  تازہ ترین   
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب
صدر مملکت اور وزیراعظم کا 2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
انتخابی عمل کا پہلا مرحلہ آزادانہ اور شفافیت سے مکمل ہوا:چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
حوثی گروہ کے ساتھ تنازع کا پرامن حل چاہتے ہیں: یمنی وزیر خارجہ
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر