ایس ای سی پی نے جینڈر بانڈز کے اجراء کی گائیڈ لائنز جاری کردیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے خواتین کی مالیاتی شمولیت کے فروغ کے پیش نظر جینڈر بانڈز کے اجراء کی گائیڈ لائنز جاری کردیں،اس خصوصی بانڈ کے ذریعے کمپنیاں یا ادارے خواتین کی معاشی بہتری کے منصوبوں کے لئے فنڈز اکٹھا کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے صنفی مساوات کے فروغ کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے، کپیٹل مارکیٹ میں جینڈر بانڈزکے اجراء کے لئے گائیڈ لائنز جاری کردیں ہیں۔سکیورٹیز ایکٹ 2015 کی دفعہ 172 کے تحت جاری کردہ گائیڈ لائنزکا مقصد کمپنیوں / ڈیٹ سکیورٹیز کے اجراء کنندگان کو فنانسنگ کے نئے وسائل اور مارکیٹ میں دستیاب پراڈکٹ میں تنوع لانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔ جینڈر بانڈز کے اجراء سے خواتین کی مالیاتی شمو لیت میں اضافہ ہو گا، انہیں کارپوریٹ سیکٹر میں رسائی حاصل ہو گی اور صنفی مساوات کے لئے کارپوریٹ اداروں میں مثبت پالیسیوں کا رجحان پیدا ہو گا۔ اس خصوصی بانڈ کے ذریعے کمپنیاں یا ادارے خواتین کی معاشی بہتری کے منصوبوں کے لئے فنڈز اکٹھا کر سکیں گے۔ایس ای سی پی کی جاری کردہ گائیڈلائنزکے مطابق ، وہ تمام اجراء کنندگان جو کہ ڈیٹ سکیورٹیز بشمول سکوک بانڈز کے اجراء کے لئے اہل ہیں، ان گائیڈ لائنز اور اجراء کے شرائط و ضوابط پر عمل درآمد کرتے ہوئے ، جینڈربانڈز کا اجراء کر سکتے ہیں۔ یہ وضاحت ضروری ہے کہ جینڈر بانڈز کے اجرا ء سے حاصل کئے گئے فنڈز کو صرف خواتین کی معاشی ترقی اور فلاح و بہبود جیسے کہ چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروبار کے لیے چھوٹے قرضوں ، تکنیکی یا پیشہ وارانہ تربیت ، زرعی قرضوں یا خواتین کی بہتری کے لئے دیگر منصوبوں کے لئے ہی استعمال کی جا سکتی ہے۔ جینڈر بانڈز بھی کپیٹل مارکیٹ کے دیگر ڈیٹ انسٹرومینٹ جیسے کہ پروجیکٹ بانڈ یا سیکیورٹائزیشن اسکیم کی طرح کے ہو سکتے ہیں۔مالیاتی شعبہ میں جینڈر بانڈز کا اجرائ￿ نسبتاً ایک نیا تصور ہے۔ عالمی ساکھ کے حامل جینڈرز بانڈز کمرشل بینکوں،غیر سرکاری تنظیموں، کثیرالجہتی ترقیاتی بینکوں کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں جو کہ زیادہ تر انسٹیٹیوٹ آف کیپیٹل مارکیٹ ایسوسی ایشن (آئی سی ایم اے) کے سوشل بانڈ ز کے اصولوں ، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے اصولوں پر مشتمل ہیں۔ جینڈر بانڈ سے متعلق رہنما اصول ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر