فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،آل پاکستان انجمن تاجران نے جمعے کے روز ملک بھر کی مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا

اسلا م آباد(نیشنل ٹائمز)آل پاکستان انجمن تاجران نے جمعے کے روز فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر کی مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا۔آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر خالد پرویز ملک اور انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔خالد پرویز ملک نےکہا کہ فلسطین کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، حکمرانوں کو جگانے کی ضرورت ہے، جنگ کرنا پڑی تو تمام مسلمان اکٹھے ہوکر چلیں گے۔ انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ یہودی کمپنیوں کی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں اور موجود اشیاء تلف کردیں۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر