ایف بی آر نے ٹیکس آڈٹ اورتخمینہ کے لئے آن لائن الیکٹرانک سماعت متعارف کر دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ایف بی آر نے ٹیکس آڈٹ اورتخمینہ کے لئے آن لائن الیکٹرانک سماعت متعارف کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بور ڈ آف ریونیونے ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ٹیکس آڈٹ اور تخمینہ سے متعلق کیسز کی آن لائن الیکٹرانک طریقہ سے سماعت کے لئے سافٹ وئیر متعارف کر دیاہے۔ اس سلسلے میں آئرس پورٹل پر الیکٹرانک سماعت کے موڈیول کو فعال کر دیا گیا ہے۔ اس موڈیول کے ذریعے آن لائن سماعت کو ایف بی آر کے ذیلی دفاتر میں موجود سماعت کے لئے بنائے گئے خصوصی کمروں اور ٹیکس گزاروں کی جائے وقوع کے درمیان لنک سے ممکن بنایا جا سکے گا۔ الیکٹرانک طریقہ سے سماعت کو نہ صرف ریکارڈ کیا جا سکے گا بلکہ دوسرے قانونی اور انتظامی استعمال میں بھی لایا جا سکے گا۔ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں الیکٹرانک سماعت کا موڈیول لارج ٹیکس پئیر آفس اسلام آباد ، ریجنل ٹیکس آفس راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں شروع کر دیا ہے۔ دوسرے مرحلہ میں الیکٹرانک سماعت کے موڈیول کو ایف بی آر کے تمام ذیلی دفاتر میں بھی متعارف کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں چیف کمشنرز آئی آر کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ وہ 31 مئی 2021 تک اپنے متعلقہ ذیلی دفاتر میں اس موڈیول کی تنصیب اور مخصوص الیکٹرانک سماعت کے لئے کمروں کی تشکیل کو یقنی بنائیں۔ اس موڈیول کے ذریعے ایف بی آر ہیڈ آفس کو اختیار ہو گا کہ وہ کسی بھی وقت کسی بھی الیکٹرانک سماعت کو جوائن کر سکے تا کہ نظام کی انتظامی صلاحیت کا اندازہ لگایا جا سکے۔ایف بی آر نے اپنے اعلامیہ میں مزید کہا کہ الیکٹرانک سماعت کے موڈیول کی وجہ سے اب ٹیکس گزاروں کو ایف بی آر کے ذیلی دفاتر میں نہیں جانا پڑے گا۔ اس سلسلے میں ایف بی آر نے ہدایات جاری کی ہیں کہ یکم جولائی 2021 سے بالمشافہ سماعتیں ختم کر دی جائیں گی اور اس کے بعد تمام سماعتیں آن لائن طریقے سے ہوں گی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر