عالمی بینک نے احساس پروگرام کو دنیا کے 4 بڑے پروگرام میں شامل کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی بینک نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا شمار عالمی سطح کے پہلے 4 بڑے سماجی تحفظ پروگراموں میں کرلیا۔عالمی بینک نے عالمی سطح پر کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لیے سماجی تحفظ پروگراموں پر مبنی رپورٹ جاری کردی۔ لیونگ پیپر کے نام جاری کردہ رپورٹ 18 شراکت داروں اور معاونین کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔یہ رپورٹ 650 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے مختلف ممالک اور خطے وبائی مرض کے تناظر میں سماجی تحفظ کے اقدامات کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کررہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 20 مارچ 2020ء سے 14 مئی 2021ء کے درمیان سماجی تحفظ کے اقدامات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور 222 ممالک یا خطوں میں مجموعی طور پر 3333 سماجی تحفظ کے منصوبے بنائے گئے ہیں یا ان پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔لوگوں کی شمولیت کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے اور 100 ملین سے زائد آبادی کی شمولیت کے لحاظ سے عالمی سطح پر پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔عالمی بینک کے مطابق اس سلسلے میں صرف منتخب ممالک نے متاثر کن چھ ہندسوں کا ہدف حاصل کیا ہے۔ پاکستان کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ان میں سے ایک ہے۔اس پیپر کے مرکزی مصنف یوگو جینٹیلینی ہیں جو عالمی بینک میں سماجی تحفظ کے شعبہ کے سربراہ ہیں ۔ اعداد وشمار کے ایک بڑے حصے کو دستیاب بنانے کے لیے ااس رپورٹ کو ایکسل شیٹ میں بنایا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کے احساس پروگرام کو ان پروگراموں میں اعلی مقام حاصل ہے جنہوں نے منصوبہ بندی کے مقابلے میں اصل کوریج ریٹ کے لحاظ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر