ظہیر عباس نے حیدر علی کی بیٹنگ کی ناکامی کی وجہ بتا دی

ظہیر عباس نے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کو حیدر علی کی ناکامی کا سبب قرار دے دیا۔پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگوکرتے ہوئے ظہیر عباس نے کہا کہ حیدر علی کو کارکردگی کی بنیاد پر ہی منتخب کیا گیا، اوپنرز بعض اوقات نچلے نمبرز پر سیٹ نہیں ہوپاتے،ان کا ایک ذہن بن چکا ہوتا ہے، میرے خیال میں اگر حیدر کو مڈل آرڈر میں آزمانا تھا تو پہلے اس کیلیے پریکٹس کرواتے، انھیں صلاحیت کی بنیاد پر ہی منتخب کیا گیا اور ہر کوئی ان کے گن گارہا تھا لہذا ڈراپ کرنے کے بجائے مزید موقع دینا مناسب ہوگا۔مڈل آرڈر کو تقویت دینے کیلیے شعیب ملک سمیت سینئرز کی واپسی کے سوال پر سابق کپتان نے کہاکہ حتمی فیصلہ مینجمنٹ کا کام ہے، کوچز چاہتے ہوں گے کہ نوجوان کرکٹرز کو مواقع دیں تاکہ ورلڈکپ تک وہ میچز جتوانے کے قابل ہوجائیں،بابر اعظم اور محمد رضوان اچھی فارم میں ہیں،بابر قیادت کا حق ادا کررہے اور ٹیم کے تاج ہیں، ان کے اسٹروکس تو اب دیگر بیٹسمین سیکھنے کی کوشش کررہے ہیں،محمد رضوان بھی تیزی سے بڑے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوئے ہیں، انھوں نے توقع سے بڑھ کر کارکردگی دکھائی،بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے 2،3کرکٹرز مزید مل جائیں تو پاکستان کا شمار دنیا کی سرفہرست ٹیموں میں ہو گا۔ظہیرعباس نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تو کسی بیٹسمین کے 20یا 25رنز بھی میچ جتوا دیتے ہیں، ون ڈے میں زیادہ توجہ اور اننگز پلان کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر