محمد عامر کیلئے آئی پی ایل کا دروازہ کھلنے کا امکان

لاہور( نیشنل ٹائمز)’برطانوی‘ محمد عامر کیلئے آئی پی ایل کا دروازہ کھلنے کا امکان ہے۔ جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر پیسر اپنا مستقبل انگلینڈ سے وابستہ دیکھنے لگے۔محمد عامر نے موجودہ مینجمنٹ سے دلبرداشتہ ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا،ان دنوں پیسر اپنی فیملی کیساتھ انگلینڈ میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں، ابھی تک ان کو غیر معینہ مدت تک وہاں قیام کا اجازت نامہ مل چکا ہے، اگر ان کو برطانوی شہریت مل جاتی ہے تو آئی پی ایل میں شرکت اور بھاری کمائی کا موقع ہاتھ آسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے بھارتی لیگ میں پاکستانی کرکٹرز کو منتخب نہ کرنے کی غیر اعلانیہ پالیسی پر ایک عرصہ سے عمل درآمد کیا جارہا ہے مگر برطانوی شہریت حاصل ہونے کے بعد آل راؤنڈر اظہر محمود کو آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا تھا۔’’پاک پیشن‘‘ سے بات کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ فی الحال مجھے غیر معینہ مدت کیلیے انگلینڈ میں رہنے کا پروانہ جاری کیا جاچکا ہے، مزید 6یا 7سال تک کرکٹ کھیلنے کا ارادہ رکھتا ہوں، میرے بچوں کو برطانیہ میں رہنا اور تعلیم حاصل کرنا ہے، زندگی کا بیشتر وقت اب وہیں پر گزارنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے مستقبل کے امکانات کے بارے میں نہیں سوچا، دیکھوں گا کہ مستقبل میں شہریت حاصل ہونے کے بعد کیا مواقع سامنے آتے ہیں، فی الحال انگلینڈ میں اپنے قیام سے بھرپور لطف اندورز ہوتے ہوئے کرکٹ کھیل رہا ہوں، دنیا کی مختلف لیگز میں جہاں بھی موقع ملا شرکت کروں گا۔یاد رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ سال دسمبر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد رواں سال فروری، مارچ میں پی ایس ایل6میں کراچی کنگز کی جانب ایکشن میں نظر آئے تھے۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر