پنجاب بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں 17 مئی سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(نیشنل ٹائمز)پنجاب بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں 17 مئی سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ این سی او سی کے فیصلوں کے بعد پنجاب حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں تمام کاروبار 17 مئی سے کھولے جا سکیں گے، تاہم تمام کاروباری سرگرمیاں شام بجے بند کردی جائیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں میں آج سے پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چل سکے گی، تاہم لاہور اور راولپنڈی سمیت 21 اضلاع میں شادیوں پر مکمل پابندی ہوگی، اور تمام شادی ہالز، مارکیز بند رہیں گی، تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس سے صرف ٹیک اویز سروس کی جاسکے گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام سنیما گھر، تھیٹرز اور 21 اضلاع میں مزارات بھی مکمل بند رہیں گے، تمام سرکاری و غیر سرکاری دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا، جب کہ کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ 20 مئی تک نافذ العمل رہے گا۔دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بھی آج سے 19 مئی تک ہرقسم کی ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلانے کی اجازت دے دی ہے، جب کہ 17 مئی سے ضلع بھر کی مارکیٹس رات 8 بجے تک بند کرنا ہوں گی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق اسلام آباد کے تمام ریسٹورنٹس میں انڈور ڈائننگ پر پابندی برقرار رہے گی تاہم ٹیک آوے کی 24 گھنٹے اجازت رہے گی، پرائیویٹ اور پبلک دفاتر 17 مئی سے معمول کے اوقات کے مطابق کام کریں گے لیکن 50 فیصد اسٹاف کے گھر سے کام کرنے کی پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔



  تازہ ترین   
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر