صدر مملکت اور وزیراعظم کے طبی معائنے اور خوراک کے معائنے کے لیے 5 ڈاکٹرزتعینات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پولی کلینک اسپتال نے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم کے طبی معائنے اور خوراک کے معائنے کے لیے 5 ڈاکٹرزتعینات کردیئے ہیں۔ سلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کی انتظامیہ نے 5 میڈیکل آفیسرز کو عید الفطر کی تعطیلات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے اور خوراک کے معائنے کے لیے مقرر کردیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹر نرمل اور ڈاکٹر نورمحمد مامور کئے گئے ہیں جب کہ صدر کی خوراک کی چیکنگ کے لئے ڈاکٹر نزیر احمد رہوجو مقرر کئے گئے ہیں، تینوں ڈاکٹرز 24 گھنٹے آن کال ڈیوٹی پر ہوں گے۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹر اعجاز احمد اور ڈاکٹر اسد ابراہیم گیلانی کو مقرر کیا گیا ہے، یہ دونوں ڈاکٹر بھی 24 گھنٹے آن کال ڈیوٹی پر ہوں گے اور موٹر کیڈ کے ساتھ وزیراعظم کی خوراک کی چیکنگ کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر