اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سعودی عرب نے کاروباری شخصیات نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کااظہار کرتے ہوئے جلددورہ پاکستان کا عندیہ دیا ہے ،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کاروباری شخصیات نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی ، کاروباری شخصیت میں خالدالجفیل اور پاکستانی تاجرعمران چوہدری شامل تھے جبکہ وزیرخارجہ، گورنراسٹیٹ بینک،فیصل جاوید،حکومتی وفد بھی شریک ہوا تھا،سعودی وزیر اور معروف کاروباری شخصیات وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ میں بھی شریک تھے، سعودی کاروباری شخصیات نے کہا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھاتے رہے ہیں، پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری شروع کی جائے،حکومت کی جانب سے کاروباری طبقے کیلئے اقدامات تسلی بخش ہیں،سعودی کاروباری شخصیات نے جلددورہ پاکستان کا بھی عندیہ دیا ، اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ بزنس کمیونٹی پاکستان میں انویسٹمنٹ کرنا چاہتی ہے، ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جلد دو طرفہ رابطے تیز ہوں گے ، بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے اعتماد مل رہا ہے۔
سعودی عرب کی کاروباری شخصیات کا پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کااظہار



