جنرل باجوہ کی کابل میں صدر اشرف غنی سے ملاقات

کابل(نیشنل ٹائمز)جنرل باجوہ کی صدر اشرف غنی سے ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل کی تازہ صورت حال پر بات چیت کی گئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ اور صدر اشرف غنی کے درمیان ملاقات (آئی ایس پی آر)پاکستان فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس جنرل نکولس پیٹرک کارٹرکے ہمراہ کابل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے تفصیلی ملاقات میں افغان امن عمل کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل باجوہ کی صدر اشرف غنی سے ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل کی تازہ صورت حال پر بات چیت کی گئی۔’اس موقعے پر دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون اور بارڈر مینیجمنٹ کے معاملات بھی زیر غور آئے۔‘بیان کے مطابق جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پرامن افغانستان کا مطلب پاکستان اور پورے خطے میں امن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان عوام کی دیرپا امن کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔افغان صدر نے بامقصد بات چیت اور افغان مفاہمتی عمل میں سنجیدہ کردار پر پاکستانی فوج کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل  لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے۔ ملاقات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس بھی ملاقات میں موجود تھے۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر