چین کی کھپت مارکیٹ عالمی معاشی نمو کے لئے مدد گارہے:ماہرین

ہائکو (نیشنل ٹائمز)اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کی کھپت مارکیٹ کے مواقع اور اس کے وسیع تر کھلے پن کی صلاحیت عالمی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گی۔ چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹ نمائش کے موقع پر ایک فورم سے خطاب کرتے ہوئے ہائی نان کے چائنہ انسٹی ٹیوٹ برائے اصلاحات و ترقی کے سربراہ چھی فولن نے کہا کہ توقع ہے کہ 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت (2025-2021) کے دوران چین دنیا کی سب سے بڑی مصنوعات کی کھپت کی منڈی اور 2035 تک دنیا کا سب سے بڑا خدمات فراہم کرنے والاتاجر ملک بن جائے گا۔چھی نے کہاکہ اگلے پانچ سے 10 سالوں میں عالمی اقتصادی نمو میں چین کی شراکت کی شرح 25 سے 30 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔چھی کا کہنا ہے کہ کوویڈ- 19 کے منفی اثرات کے باوجود چین میں کھپت میں اضافے کا رجحان بدستور برقرار ہے اورایک اندازہ کے مطابق چین کا کھپت کا شعبہ رواں سال کے آخر تک 2020 سے پہلے کی سطح پر واپس آجائے گا۔سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سال کی پہلی سہ ماہی میں ، چین کی صارف اشیا کی خوردہ فروخت ، جو ملک کی کھپت کی طاقت کا ایک اہم اشارہ ہے ،گزشتہ سال کے مقابلے میں33.9 فیصد اضافے کے ساتھ 105 کھرب یوآن(تقریبا16 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر