اسلام آباد ہائی کورٹ،نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصدکمی کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کیخلاف درخواست مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کرونا سے متعلق پالیسی معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے،کرونا کے دوران پالیسی معاملات دیکھنے والا ادارہ این سی او سی ہے، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن این سی او سی سے رجوع کرکے اپنے تحفظات لے کر جاسکتی ہے۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے 7 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔عدالت نے پرائیویٹ اسکول ایسوسی کی وکیل شیریں عمران کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ عدالت کرونا سے متعلق پالیسی معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔کرونا کے دوران پالیسی معاملات دیکھنے والا ادارہ این سی او سی ہے اور پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن این سی او سی سے رجوع کرکے اپنے تحفظات لے کر جاسکتی ہے۔فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کرونا کے باعث اسکول بند ہیں، پیرا نے اپریل سے اسکول فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا نوٹی فکیشن جاری کیا اور پیرا نے نوٹی فکیشن میں اپریل 2021 سے اسکولز کھلنے تک فیسوں میں طلبہ کو رعایت دینے کا کہا۔ یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ یہ رعایت دینے کا صرف ان سکولوں کو کہا گیا ہیجوماہانہ 8 ہزار روپے سے زائد فیس چارج کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر