ملک بھر میں کورونا وائرس سے 140 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 18 ہزار 677 ہوگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 140 افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 18 ہزار 677 ہوگئی، پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار 131 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 298 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 14 ہزار 517، سندھ میں 2 لاکھ 89 ہزار 646، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 22 ہزار 520، بلوچستان میں 23 ہزار 16، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 358، اسلام آباد میں 77 ہزار 414 جبکہ آزاد کشمیر میں 17 ہزار 660 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 21 لاکھ ایک ہزار 832 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 846 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 7 لاکھ 47 ہزار 755 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 177 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 140 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 18 ہزار 677 ہوگئی۔ پنجاب میں 8 ہزار 891، سندھ میں 4 ہزار 698، خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 537، اسلام آباد میں 702، بلوچستان میں 243، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 499 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر