آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 مئی تک توسیع

لاہور (نیشنل ٹائمز)لاہور کی احتساب عدالت میں لیگی رہنما خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اسد علی نے سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کیخلاف کیس کی سماعت کی۔ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر خواجہ آصف کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں خواجہ آصف نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔احتساب عدالت میں جج تعینات نہ ہونے کے باعث جوڈیشل ریمانڈ میں 20 مئی تک توسیع کردی گئی۔خواجہ آصف نے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی میں کہا کہ ان کی طبعیت اب بہتر ہے۔ خواجہ آصف نے 27مارچ کو ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لیگی رہنما کی درخواست ضمانت میں وفاقی حکومت اور نیب سمیت کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا جبکہ نیب کو کیس کا ریکارڈ پہلے ہی فراہم کرچکے ہیں۔ انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا۔ احتساب عدالت کے جج نے بھی نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی جبکہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔ خواجہ آصف نے استدعا کی کہ عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر