بھارت میں مزید 3 ہزار 982 افراد کورونا سے ہلاک، مجموعی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز) بھارت میں مہلک وبا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، مزید 3ہزار 982 افراد ہلاک گئے، 4 لاکھ بارہ ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،مودی کی آبائی ریاست گجرات کے ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان سے صورت حال سنگین ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا آوٹ آف کنٹرول، مزید 3 ہزار 982 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ مہلک وائرس کے ریکارڈ 4 لاکھ 12 ہزار 618 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔ بھارت بھر کے ہسپتالوں میں طبی سہولیات کیفقدان سے صورتحال سنگین ہوگئی۔ آکسیجن سلنڈرز کی کمی کا بڑا مسئلہ بدستور قائم ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ملک میں لاتعداد لوگ مر رہے ہیں اور مودی اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان پر ذمہ داری نہ آئے۔ حکومت کی ناکامیوں پر تنقید ہو تو سخت برہمی کا اظہار کیا جاتا ہے، مشوروں کا بھی مذاق اڑایا جاتا ہے۔ مودی کی آبائی ریاست گجرات کے ہسپتالوں میں صورت حال انتہائی ابتر ہے، احمد آباد کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے بیڈز کم پڑ گئے ہیں، مریضوں کا علاج ایمبولینس میں ہی کیا جارہا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے ان کے مریض کو وہیل چیئر تک نہ مل سکی۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر