صدر ملکت ڈاکٹرعارف علوی کی ہدایت پر سٹیٹ بینک جمعہ کو بزنس کمیونٹی کے چیک کلیئر کرے گا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی ہدایت پر سٹیٹ بینک جمعہ کے روز بزنس کمیونٹی کے چیک کلیئر کرےگا۔اقدام سے نجی شعبے کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدر ایوانِ صنعت و تجارت لاہور کی درخواست پر گورنر سٹیٹ بینک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔گورنر سٹیٹ بینک نے صدر کو جمعہ کے روز کاروباری برادری کے چیک کلیئر کرانے کی یقین دہانی کرائی۔گزشتہ روز صدر ایوانِ صنعت و تجارت لاہور میاں طارق مصباح الرحمٰن نے ملاقات میں صدر مملکت سے درخواست کی تھی۔صدرایوانِ صنعت و تجارت میاں طارق مصباح الرحمٰن نے ذاتی دلچسپی لینے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر