این اے 249، مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور، پورے حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں دوبارہ گنتی کی مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور کر لی۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی طرف سے لطیف کھوسہ اور (ن)لیگ کی طرف سے سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیے۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب، مصدق ملک اور محمد زبیر کمیشن میں پیش ہوئے جب کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل ،سعید غنی ، نیئر حسین بخاری اور فاروق ایچ نائیک کمیشن آئے۔ مسلم لیگ(ن)کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دورانِ سماعت فارم 45 کمیشن کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ دستخط شدہ فارم 45 ہر پولنگ ایجنٹ کو دینا لازم ہے، 167 پولنگ اسٹیشن پر فارم 45 پر کسی پولنگ ایجنٹ کے دستخط نہیں، ہمیں ایک بھی فارم 46 جاری نہیں کیا گیا،کسی پر پولنگ ایجنٹ کا دستخط نہیں، پولنگ بند کرکے فارم 45 اور 46 کی تیاری کے وقت کچھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فارم 46 کا معاملہ پریشان کن ہے،اس معاملے کی تحقیقات کی جائے کیونکہ فارم 46 سوائے ایک کے کسی پولنگ اسٹیشن پر پریزائیڈنگ افسرنے جاری نہیں کیا ،دو فارم 45 کے علیحدہ پیپرز پر دستخط لیے گئے، پولنگ بند ہونے کے بعد قانون کے مطابق طریقہ کار اپنایا نہیں گیا ،ہمیں سرکاری طور پر 683 ووٹ کا فرق بتایا گیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صرف دوبارہ گنتی نہ کی جائے ، فارم 45,46 کا معاملہ مداخلت ظاہر کرتا ہے ، ہم پورے حلقے میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کرتے ہیں، اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے کیونکہ سارا معاملہ مشکوک ہو گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے وقت یا بعد میں آر او کے سامنے یا الیکشن کمیشن کے سامنے کوئی شکایت نہیں کی گئی، آر او پابند نہیں کہ دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرے، انہوں نے کوئی شواہد نہیں لگائے ، بس کہہ دیا کہ شکوک و شبہات ہو رہے ہیں۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ یہ درخواست بالکل بلا جواز ہے، انہوں نے ہارنے سے پہلے کہیں درخواست نہیں دی۔ دونوں وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ بعد ازاںالیکشن کمیشن نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں دوبارہ گنتی کی مفتاح اسماعیل کی درخواست منظور کر لی



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر