دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی ایک ارب 16 کروڑ خوراکیں لگائی جاچکیں

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز ) نیا بھر میں کورونا ویکسین کی ایک ارب 16 کروڑ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ اعداد وشمار کے مطابق اس وقت دنیا کی آبادی 7 ارب 33 کروڑ ہے جب کہ کورونا ویکسین کی ایک ارب 16 کروڑ خوراکوں میں سے نصف خوراکیں صرف 3ملکوں چین، امریکا اور بھارت میں لگائی گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں لوگ بڑھ چڑھ کر کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں،کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے چین دنیا بھر میں سب سے آگے ہے جہاں اب تک کورونا ویکسین کی27 کروڑ 53لاکھ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔ امریکا میں اب تک24 کروڑ 55 لاکھ90 ہزار ،بھارت میں 15کروڑ 42 لاکھ، برطانیہ میں 4 کروڑ 98 لاکھ اور برازیل میں 4 کروڑ 31 لاکھ کی تعداد میں کورونا ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔ دوسری جانب جرمنی میں3کروڑ ایک لاکھ، ترکی میں 2 کروڑ 30لاکھ، فرانس میں 2 کروڑ 22 لاکھ اور اٹلی میں 2 کروڑ7 لاکھ کورونا خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں کل آبادی کی تعداد سے بھی زیادہ ویکسین لگائی جاچکی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہاں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک بھی بڑی تعداد میں لگائی جا چکی ہے۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر