24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 3317 کیس ،161 اموات رپورٹ،سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ریکارڈ، ایکٹو کیسز کی تعداد 86151  ہو گئی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  کورونا  وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 161 اموات ہوئیں جن میں سے 70 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔

Pakistan records highest number of coronavirus deaths in a day | Coronavirus  pandemic News | Al Jazeera

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے  جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک بھر  میں 3 ہزار 377 افراد  کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19  کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 76 فیصد,لاہور میں 67 فیصد, گوجرانولہ میں 62 فیصد اور بہاولپور میں 56 فیصد مریض ہیں۔

Coronavirus latest: Pakistan, India report record daily spike in new cases,  deaths | News | DW | 04.06.2020

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 63 فیصد،صوابی میں 67 فیصد،لاہور میں 56 فیصد اور سوات میں 66 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 37 ہزار 587 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 12 ہزار 696, پنجاب میں 14 ہزار 137, خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 30, اسلام آباد میں 3 ہزار 596, بلوچستان میں 424,گلگت بلتستان میں 392, آزاد کشمیر میں 312 ٹیسٹ شامل ہیں۔

Coronavirus: Rumours, fear and rising Covid deaths in Pakistan - BBC News

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 33 ہزار 62 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 666 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار 523 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 17 ہزار 397, بلوچستان میں 22 ہزار 664, گلگت بلتستان میں 5 ہزار 330، اسلام آباد میں 76 ہزار 492, خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 20 ہزار 590، پنجاب میں 3 لاکھ 8 ہزار 529 اور سندھ میں 2 لاکھ 86 ہزار 521 مریض ہیں۔

111 more succumb to COVID-19 as death toll nears 10,000 in Pakistan

ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہزار 310 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 678 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں 8 ہزار 683 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 91 مریض ہسپتالوں میں اور 20 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 3 ہزار 423 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 31 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 693 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 239 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 107 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 487 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔

Pakistan sees record Covid-19 deaths as officials consider stricter  lockdowns - Pakistan - DAWN.COM

اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 19 لاکھ 65 ہزار 682 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 6 ہزار 464 مریض زیر علاج ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر