اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی سفارش پر عیدالفطر کی چھ چھٹیوں کی منظوری دے دی۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں عیدالفطر کی چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے این سی او سی نے 10 سے 15 مئی تک عید کی چھٹیوں جبکہ 8 سے 16 مئی تک کورونا کی پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے اس سال مہندی اور چوڑیوں کے بازار نہیں لگیں گے جبکہ عید کے دنوں میں سیاحت پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

وزیراعظم نے عید الفطر کی چھ چھٹیوں کی منظوری دیدی



