ماہرہ خان کو بڑی بہن بننا پڑے گا، دانیال ظفر

کراچی (آئی این پی) گلوکار دانیال ظفر نے کہا ہے کہ اگر وہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کریں تو ماہرہ کو ان کی بڑی بہن بننا پڑے گا۔ ایک انٹرویو میں دانیال ظفر نے بارہواں کھلاڑی میں اپنے کردار کے بارے میں بتایا کہ ویب سیریز میں وہ ایک کرکٹر کا کردار ادا کررہے ہیں اور وہ خود بارہویں کھلاڑی ہیں۔ ان کے مقابل اداکارہ کنزی ہاشمی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔دانیال نے بتایا کہ انہوں نے پہلے کبھی کرکٹ نہیں کھیلی لہذا اس کردار کے لیے انہوں نے اپنے کزن سے مدد لی اور اپنے بڑے بھائی علی ظفر سے بھی سیکھنے کا موقع ملا۔دانیال ظفر سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ ماہرہ خان کے ساتھ اداکاری کرنے کی خواہش رکھتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا اگر وہ اور ماہرہ خان ایک ساتھ کام کریں بھی تو ماہرہ کے ساتھ ان کا کردار کیا ہوسکتا ہے وہ یا تو ان کی بڑی بہن بن سکتی ہیں یا اس قسم کا کوئی دوسرا کردار۔بعد ازاں انہوں نے ہنستے ہوئے ماہرہ خان سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تین چار سال بعد ایسا ممکن ہوسکتا ہے جب وہ عمر میں کچھ بڑے ہوجائیں گے۔ دانیال نے کہا ان کی خواہش ضرور ہے کہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کریں۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر